سارو گنگولی کا نئے پیسر کو انڈین ٹیم میں شامل کرنے کا مشورہ

نئی دہلی(ثناء نیوز)سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹیسٹ کے لیے پیسر ورون ارون کو ٹیم میں شامل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سابق کپتان نے کہا کہ چوتھا میچ مانچسٹر میں کھیلا جائے گا جس کا شمار انگلینڈ کی تیز ترین پچز میں ہوتا ہے۔بھارت کو لارڈز ٹیسٹ میں کامیابی سے ہمکنار کرنے والے پیسر ایشانت شرما کی انجری کے بعد بھنونیشور کمار کی اگلے میچ میں شمولیت مشکل نظر آرہی ہے۔جس کی وجہ سے گنگولی نے چوتھے ٹیسٹ کے لیے نئے پیسر ورون کو ٹیم میں شامل کرنے کا کہا ہے اور ساتھ ہی انھوںنے کہا کہ بیٹنگ میں بھی کچھ تبدیلی کرتے ہوئے نئے کھلاڑی خصوصا اوپننگ میں شیکر دھون کی جگہ گوتم گھمبیر کو شامل کیا جائے۔۔nt/shz/ah/wa

Archives