اسرائیلی فوج کی بمباری سے مزید 10 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کی بمباری سے مزید 10 فلسطینی شہید

غزہ(ثناء نیوز)اسرائیلی بمباری میں مزید دس فلسطینی ہلاک ہو گئے ۔ فلسطینی حکام کے مطابق پیر کی صبح اسرائیل فوج نے معصوم فلسطینوں کو پھر ظلم کا نشانہ بنا تے ہوئے بمباری کی جس میں مذید دس فلسطینی شہید ہوگئے ،اس کے ساتھ ہی گزشتہ چار ہفتوں سے جاری اس لڑائی میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر 1822 ہو گئی ہے۔دوسری جانب ابھی تک 64 اسرائیلی فوجی اور تین اسرائیلی شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔اس قبل اسرائیل نے اعلان کیا تھا کہ وہ انسانی بنیادوں پر سات گھنٹے کے لیے فائر بندی کرے گا۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے تازہ حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے غیر اخلاقی اور مجرمانہ قرار دیتے ہوئے کارروائی کا کہا ہے۔nt/shz/ah/jk

Archives