کراچی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی

کراچی(ثناء نیوز)کراچی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے باعث ٹریڈنگ کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس میں سات سو سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی۔عید کی تعطیلات کے بعد ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی اور مارکیٹ تیس ہزار کی نفسیاتی حد کھو بیٹھی۔ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس سات سو سے زائد پوائنٹس کم ہو کر انتیس ہزار چھ سو پر آ گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں مندی کی وجہ ملک میں جاری سیاسی بحران ہے جبکہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں مندی کا بھی منفی اثر پڑ رہا ہے۔nt/shz/ah/qa

Archives