حکومت پنجاب نے جاپانی کمپنی کو 50 ہزار کیب کی تیاری کا آرڈر دیدیا

حکومت پنجاب نے جاپانی کمپنی کو 50 ہزار کیب کی تیاری کا آرڈر دیدیا

لاہور (ثناء نیوز)حکومت پنجاب نے جاپانی کمپنی کو پچاس ہزار کیب کی تیاری کا آرڈر دے دیا، صوبائی حکومت روزگار کی فراہمی کے لئے دیہی علاقوں میں ٹیکسی چلائے گی۔پنجاب حکومت کی اپنا روزگار اسکیم کے تحت پاک سوزوکی موٹر کمپنی اور بینک آف پنجاب کے درمیان معادے پر دستخط ہوگئے، معاہدے کے تحت موٹر کمپنی سوزوکی راوی اور سوزوکی بولان کے اشتراک سے پچاس ہزار ٹیکسیاں تیار کرے گی، پنجاب حکومت نے رواں مالی سال بجٹ میں ٹیکسی اسکیم کے لئے پچیس ارب روپے مختص کئے ہیں، ادھر آٹو سیکٹر کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے مینوفیکچرنگ کمپنی کو اتنی بڑی تعداد میں آرڈر ملنے سے جہاں روزگار میں اضافہ ہوگا،وہیں کمپنی کا منافع بھی بیس فیصد تک بڑھ جائے گا،روای اور بولان کی تین شفٹوں میں پیداواری صلاحیت تین ہزار یونٹس ماہانہ ہے۔nt/shz/ah/jk

Archives