چرواہو ں کو تشدد کا نشانہ بنانے پر لو لاب میں دوسرے روز بھی احتجاج

کپواڑہ)ثناء نیوز) سرحدی قصبے کپواڑہ میں بھارتی فوج کے ہاتھو ں 6چرواہو ں کی مار پیٹ کیخلاف لو گو ں نے احتجاج کیا ۔ ادھر انٹر نیشنل فورم فار جسٹس چیئرمین محمد احسن انتو نے اس واقعہ کے خلاف ہیو مین رائٹس میں ایک شکایت درج کرائی ہی۔ہڑن سیور لو لاب میں 18آرآرسے وابستہ فوجی اہلکارو ں نے دو سگے بھائیوں سمیتافراد کی اس وقت شدید مار پیٹ کی جب وہ اپنے مو یشوں کو چرانے کے لئے جنگل لے جارہے تھے ۔مقامی لو گو ں نے اتوار کو دوسرے روز بھی اس واقعہ کے خلاف زبردست احتجاج کیا اور مطالبہ کیا ملوث اہلکارو ں کے خلاف فوری کا روائی کی جائے ۔اس دوران انٹر نیشنل فورم فار جسٹس کے چیرمین محمد احسن انتو ں نے 6شہریو ں کی فوج کے ہاتھو ں مارپیٹ کی سخت مذمت کی اور ہیو مین رائٹس میں 18RRکے سی ای او کے خلاف ایک شکایت درج کرائی ۔انہو ں نے کہا کہ اگر واقعہ میں ملو ث اہلکارو ں کے خلاف فوری طور پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا تو وہ لو لاب سے ایک احتجاجی ریلی نکا لے گے ۔انہو ں نے الزام لگا یا کہ فوج نے ان شہریو ں کی بے دردی سے مار پیٹ کی جبکہ پولیس نے اس واقعہ کی تحقیقات نہیں کی ۔انہو ں نے کہا کہ وادی لو لاب میںفوج نے گزشتہ 25سالو ں کے دوران بے پناہ مظالم ڈھائے ۔انہو ں نے کہا کہ لو لاب وادی کو آج بھی فوج نے یر غمال بنا کر رکھا ہے اورشام ہو تے ہی لوگ فوج کے ڈر سے اپنے ہی گھرو ں میں محصور ہو کر رہ جاتے ہیں ۔ ادھر حریت( ع) ترجمان نے لولاب کے جنگلات میں 6 چرواہوں کو فوج کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر میں تعینات فورسز خود کو حاصل بے پناہ اختیارات کا بڑی بیدردی کے ساتھ استعمال کر کے نہتے شہریوں کو اپنے تشدد کا نشانہ بنارہی ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ لولاب اور اس کے گردونواح سرحدی علاقے ہونے کی وجہ سے وہاں کے عوام فوج کی موجودگی کی بنا پر اکثر و بیشتر فورسز کے عتاب کا نشانہ بنتے رہتے ہیں۔ترجمان نے حریت کے میڈیا ایڈوائزر ایڈوکیٹ شاہد الاسلام اور حریت کے شعبہ رابطہ عامہ کے سربراہ ظفر اکبر بٹ کی مسلسل خانہ نظر بندی کو بلا جواز قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہی۔ ترجمان نے کہا کہ گزشتہ کئی دنوں سے ان قائدین کو جس طرح مسلسل اپنے گھروں میں نظر بند رکھا جا رہا ہے اور ان کی پر امن سیاسی سرگرمیوں پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں وہ جمہوریت کے دعویداروں کی حریت قیادت کے تئیں انتقام گیرانہ سیاست کاری کا مظہر ہے ۔ ترجمان نے گزشتہ کئی دنوں سے گرفتار کئے گئے نوجوانوں کی فوری اور غیر مشروط رہا ئی کا بھی مطالبہ کیا ہی۔۔nt/ah/wa

Archives