دفعہ 370 کو کو ہٹایا گیاتو ریاست کی تمام پارٹیاں صف آرا ہو جائیں گی

حیدر آباد)ثناء نیوز) بھارتی وزارت خارجہ کے سابق لیگل ایڈوائزر اور انٹرنیشنل ٹریبونل کے جج ’’چندر شیکھرراؤ‘‘ نے کہا کہ دفعہ 370 کو بھارت کے آئین سے حدف کرنا معمولی بات نہیں بلکہ اگر اس قانون کو ہٹایا گیاتو ریاست کی تمام پارٹیاں صف آرا ہو جائیں گی۔ آندھرا پردیش میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت ریاست کی تمام سیاسی پارٹیوں کو ایک میز پر جمع کر کے اس کا حل نکالنا چاہیے نہ کہ یکطرفہ فیصلہ کر کے اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ مضبوط حکومت ہی کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کی طاقت رکھتی ہے اور حکومت کو یہ بات تسلیم کرنی چاہیے کہ مسئلہ کشمیر کی حقیقت کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ سیاسی ہے اور اس کو سیاسی طریقے سے ہی حل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے تاکہ خطے میں امن وامان کو قائم کیا جا سکے۔nt/ah/qa

Archives