پاکستانی ٹیم دوسری بلند ترین چوٹی کے2سرکرنے اسکردوپہنچ گئی

اسکردو(ثناء نیوز)دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرنے والی پاکستانی ٹیم اسکردو پہنچ گئی۔مانٹ ایورسٹ سر کرنے والے حسن صد پارہ نے شہریوں کے ساتھ شاندار استقبال کیا۔کے ٹو پر مہم جوئی کی ساٹھ سالہ تاریخ میں پہلی بار مکمل ٹیم کی شکل میں گلگت بلتستان کے چھ کوہ پیماں نے یہ کارنامہ سر انجام دیا،چھبیس جولائی کو سہ پہر دو بجے آٹھ ہزار چھ سو گیارہ میٹر پر قومی پرچم لہرا کر تاریخ رقم کی گئی۔اسکردہ پہنچنے پر ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔پاکستانی ٹیم کے ہمراہ تکنیکی اور مالی معاونت فراہم کرنے والی اطالوی کوہ پیما میشل گوکی اورایکسپڈیشن ٹی کے سربراہ اگاسٹینو ڈی پولینزا بھی موجود تھے۔کوہ پیما ٹیم کا استقبال کرنے والوں میں صوبائی وزیر منصوبہ بندی راجہ اعظم خان اور عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما حسن صدپارہ بھی شامل تھے۔nt/sha/ah/qa

Archives