خیبر پختونخوا میں تحریک عدم اعتماد کا حصہ نہیں بنیں گے، محمد نواز شریف

خیبر پختونخوا میں تحریک عدم اعتماد کا حصہ نہیں بنیں گے، محمد نواز شریف

اسلام آباد(ثناء نیوز) وزیراعظم محمد نواز شریف نے واضح کر دیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) صوبہ خیبر پختونخوا میں وزیراعلیٰ کے خلاف کسی ممکنہ تحریک عدم اعتماد کا حصہ نہیں بنے گی۔ جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں۔تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کو اپنی آئینی مدت پوری کرنے کا موقع ملنا چاہیے۔ اس امر کا اظہار وزیراعظم نے پیر کو اسلام آباد اراکین قومی اسمبلی سے ملاقات اور ایک جاری بیان میں کیا ہے۔وزیراعظم نے کہا ہے کہ ہم جمہوری استحکام کی کوششیں کر رہے ہیں سیاسی استحکام کے لیے تمام سیاسی جماعتوں میں تعاون کی سازگار فضاء ضروری ہے تمام جماعتوں کے مینڈیٹ کو شروع دن سے تسلیم کر لیا تھا اور اس پالیسی پر سختی سے کاربند ہیں۔ جسے برقرار رکھا جائے گا جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں۔تحریک انصاف کی خیبر پختونخوا حکومت کی آئینی مدت پوری کرنے کا موقع ملنا چاہیے۔ صوبائی حکومت کے خلاف مسلم لیگ) کسی تحریک عدم اعتماد کا حصہ نہیں بنے گی۔ وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ ملکی مسائل کا حل ہماری ترجیح ہے اور ہماری سمت درست ہے مگر ملکی سیاست میں ملوث افراد مسائل کے حل کی بجائے مزید مسائل پیدا کرنا چاہتے ہیں۔اس امر کا اظہار انہوں نے پاکستان چین مشترکہ کمیشن کے تحت توانائی منصوبوں پر پیشرفت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں وزیراعظم نے ہدایت کی کہ بجلی کی ترسیل اور تقسیم کے نظام کو مزید بہتر بنانے کا عمل تیز کیا جائے کیونکہ نظام میں بہتری سے پیدا ہونے والی اضافی بجلی عوام تک پہنچ سکے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ ترسیل اور تقسیم کا نظام بہتر ہونے سے بجلی کا ضیاع کم ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ترسیل کے نظام میں بہتری کے حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ عوام کو مناسب نرخوں پر بجلی فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ میں نئے منصوبوں کی بروقت تکمیل کے عمل کی خود نگرانی کروں گا۔وزیراعظم نے کہا کہ ملکی مسائل کا حل ہماری ترجیح ہے اور ہماری سمت درست ہے مگر منفی سیاست میں ملوث افراد مسائل کے حل کی بجائے مزید مسائل پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی سے متعلق اقتصادی ایجنڈے کی کامیابی کے لئے سیاسی استحکام ناگزیر ہیں ۔ حکومت ملک میں سیاسی استحکام کے لئے ہر وہ اقدام اٹھانے کو تیار ہے جو ممکن ہو گا ۔ اقتصادی و معاشی ترقی کے ایجنڈے کی تکمیل ملک کے وسیع تر مفاد میں ہے ۔ اقتصادی ٹیم بہتر کام کر رہی ہے وزیر اعظم نے ان خیالات کا اظہار پیر کو وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات میں کیا ۔ وزیر خزانہ نے وزیر اعظم کو مجموعی اقتصادی صورت حال کے بارے میں بریفنگ دی ۔ وزیر اعظم نے واضح کیا کہ ملک کے مخصوص حالات کے پیش نظر موجودہ حکومت کے اقتصادی ترقی کے ایجنڈے میں پیش رفت ضروری ہے ۔ ایجنڈے کی تکمیل کے لئے حکومت مکمل طور پر پرعزم ہے اس ضمن میں تمام تر صلاحیتوں اور ممکنہ وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے کیونکہ اس کے بغیر ترقی و خوشحالی ممکن نہیں ہو سکتی ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی ہم سے ضرور سیاسی اختلافات برقرار رکھے ۔ تاہم ترقی و خوشحالی سے اقصادی ایجنڈے کی اہمیت سے تو کوئی انکار نہیں کر سکتا ۔ وزیر اعظم نے معاشی ٹیم کو ہدایت کی کہ مضبوط قومی معیشت کے لئے پالیسیوں پر عملدرآمد کو مزید موثر بنایا جائے ۔ aa/ah/jk

Archives