وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پرچوہدری نثار کا سراج الحق سے رابطہ،سیاسی استحکام پر بات چیت

وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پرچوہدری نثار کا سراج الحق سے رابطہ،سیاسی استحکام پر بات چیت

اسلام آباد(ثناء نیوز)وفاقی حکومت نے جمہوری نظام کے استحکام کے لیے سیاسی قوتوں میں عمومی مفاہمت کے حوالے سے جماعت اسلامی پاکستان کی قیادت سے رابطہ کرلیا۔ملک میں سیاسی استحکام کے لیے حکومت نے جماعت اسلامی پاکستان کے کردار کی تعریف کی ہے۔وزیراعظم محمد نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق سے رابطہ کیا تھا۔ملک کی تازہ سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔چوہدری نثار علی خان نے سراج الحق کو ٹیلیفون کیاتھا۔ ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کے حوالے سے بھی وزیر داخلہ نے جماعت اسلامی کے کردار کی تعریف کی۔ملک میں جمہوری استحکام سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔سیاسی اورجمہوری قوتوں قومی معاملات پر ممکنہ بات چیت پر بھی امیر جماعت اسلامی پاکستان کو اعتماد میں لیا گیا۔جماعت اسلامی کی قیادت سے رابطہ کا فیصلہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی کے اعلیٰ سطح کے مشاورتی اجلاس میں ہواتھا۔چوہدری نثار علی خان اور سراج الحق کے درمیان آئندہ دو تین روز میں اسلام آباد سے ملاقات کا قومی امکان ہے۔حکومت نے جماعت اسلامی سے مذاکرات کی خواہش ظاہر کی ہے۔دونوں جماعتوں میں اس امر پر اتفاق ہوا ہے کہ قومی و صوبائی اسمبلیوں کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیے تمام جماعتوں کے درمیان بات چیت کو ممکن بنانے کے لیے جماعت اسلامی کی طرف سے بھر پور کردار ادا کیے جانے کاامکان ہے۔aa/qa

Archives