مقبوضہ کشمیر حکومت کو ہندووں کی کوثر ناگ یاترا بحال کرنے کی ہدایت

نئی دہلی(ثناء نیوز)بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر حکومت کو ہندووں کی کوثر ناگ یاترا بحال کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ بھارتی وزیر داخلہ نے ریاستی حکومت کو یاترا بارے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی امن وامان میں رخنہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ بھارتی حکومت نے کوثر ناگ یاترا کو بحال کرنے کا ریاستی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یاتری کو خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دینے کے لیے مرکزی حکومت اضافی سیکیورٹی فراہم کرنے کرنے سے بھی گریز نہیں کرے گی۔ادھر کانگریس کے ترجمان نے کونثر ناگ یاترا پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر یاترا شروع ہونے سے امن وامان میں رخنہ پڑنے کا احتمال نہ ہو تو یاترا کو دوربارہ شروع کرنے میں کوئی حرج نہیں۔کوثر ناگ یاترا کے خلاف دی گئی ہڑتال کی کال اور احتجاجی مظاہروں کے بیچ کشمیری پنڈتوں کے ایک وفد نے وزیراعظم دفتر میں تعینات وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندرسنگھ اور وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے ساتھ ملاقات کی اور یاترا کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔کشمیری پنڈتوں کے وفد نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ یاترا کو فوری طور بحال کرنے کے ساتھھ ساتھ یاتریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اضافی سیکیورٹی فراہم کی جائے۔اس موقع پر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ریاستی حکومت پر زور دیا کہ وہ یاترا کے سلسلے میں لیے جانے والے فیصلے پر نظر ثانی کرے تاکہ کشمیری پنڈتوں کے جذبات مجروح نہ ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ جموں میں کسی بھی ناخوشگوار واقع کوٹالنے کے لیے حکومت فوری طور پر کوثرناگ یاترا بحال کرنے کے ضمن میں احکامات صادر کریں تاکہ امن وامان کی بحال کیاجا سکے۔ اس موقع پر کشمیری پنڈتوں نے ڈاکٹر جتیندرسنگھ کو ایک میمورینڈم بھی پیش کیا۔ کشمیری پنڈتوں کے ساتھ ملاقات کے بعد مرکزی وزیر مملکت نے فوری طور پر وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے ساتھ ملاقات کی اور کوثر ناگ یا ترا کے سلسلے میں پیداشدہ حالات پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر وزیر داخلہ نے احکامات صادر کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت فوری طور پریاترا کو خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دینے کے لیے اقدامات اٹھائیں۔ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ نے ریاستی حکومت کو فوری طور پر یاترا منسوخ کرنے کے ضمن میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ یاترا کو خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دینے کے لیے مرکزی حکومت اضافی سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ حریت پسندوں کے عزائم کو ناکام بنایا جا سکے۔nt/ah/qa

Archives