پولیس کانسٹیبل پر کلہاڑی سے حملہ،سروس رائفل اڑالی گئی

سرینگر (ثناء نیوز)سری نگر میںقمرواری میں پولیس اہلکار سے رائفل چھین لینے کے واقعہ کے چند گھنٹے بعد نامعلوم افراد نے پٹن میں پولیس اہلکار پر کلہاڑی سے حملہ کرکے اس کی سروس رائفل اڑا لی۔سنیچر کی شام پٹن بازارمیں نامعلوم افراد نے 16بٹالین آئی آر پی ایف کے کانسٹبل فردوس احمد بابا پر کلہاڑی سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ بری طرح زخمی ہوا ۔نامعلوم افراد نے اس کی سروس رائفل چھین لی اور فرار ہوئے ۔اس واقعہ کے بعد پولیس اور فورسز کے اعلی افسران جائے واردات پر پہنچ گئے جبکہ فورسزنے علاقہ کی ناکہ بندی کرکے نامعلوم افراد کی تلاش شروع کردی۔زخمی کانسٹیبل کو خون میں لت پت نزدیکی اسپتال پہنچایا گیاجہاں سے اسے نازک حالت میں صورہ اسپتال منتقل کیا گیا۔بتایا جاتا ہے کہ کلہاڑی سے کانسٹیبل کی گردن پر گہرا زخم لگا ہے اور اس کی حالت تشویش ناک ہے۔nt/ah/qa

Archives