چین میں زلزلہ، 150 افراد ہلاک سینکڑوں زخمی

چین میں زلزلہ، 150 افراد ہلاک سینکڑوں زخمی

بیجنگ(ثناء نیوز)چین کے جنوب مغربی علاقے میں زلزلے کے باعث 150 افراد ہلاک جبکہ درجنوں افراد کے زخمی ہو گئے ہیں غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے جنوب مغربی علاقے میں زلزلے کے باعث 150 افراد ہلاک جبکہ درجنوں افراد کے زخمی ہو گئے ہیں جبکہ سینکڑوں افراد لا پتہ ہیں رپورٹ کے مطابق جنوب مغربی صوبہ پنتان میں اتوار کی شام شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث ان علاقوں میں درجنوں مکانات تباہ ہو گئے۔ زلزلے کے بعد ان علاقوں میں امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں ہیں جبکہ حکام کی طرف سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ چینی ارضیاتی مرکز کے مطابق زلزلہ کا مزکز پیما تھا جبکہ اس کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز شمالی مغربی قصبہ وین پنگ سے 11 کلو میٹر دور جب کہ گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب مقامی میڈیا کے مطابق خوفناک زلزلے کے بعد متعدد قدیم عمارتیں منہدم ہوگئیں ہیں جس کے بعد امدادی سرگرمیاں شروع کردیں تاہم ملبے سے اب تک 150 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔ زلزلے کے نتیجے میں سینکڑوں خاندان بھی متاثر ہوئے جب کہ حکومت نے ہنگامی صورتحال نافذ کرتے ہوئے ریسکیو آپریشن تیز کرنے کی ہدایت جاری کردی۔واضح رہے کہ ستمبر 2012 میں بھی چین کے مغربی صوبے یونن میں 6.8 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس میں 80 افراد ہلاک جب کہ اسی صوبے میں 1971 میں زلزلے نے تباہی مچادی تھی جس میں 1500 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔nt/ma/ab/qa

Archives