14 اگست کو شریف برادران کی بادشاہت ختم کردیں گے، عمران خان

14 اگست کو شریف برادران کی بادشاہت ختم کردیں گے، عمران خان

لاہور (ثناء نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ 14 اگست کو شریف برادران کی بادشاہت ختم کردیں گے، یوم آزادی پر پاکستان کے مستقبل کی جنگ ہوگی، نظر بند کیا گیا تو پورے پاکستان کو بند کردیں گے، کارکنوں پر تشدد ہوا تو حکمرانوں کو پنجاب میں بھی چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، ہماری جنگ بادشاہت اور جمہوریت کی جنگ ہے، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے ہم اسلام آباد سے نہیں اٹھیں گے۔لاہور میں پی ٹی آئی کے جنرل ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ 14 اگست کو شریف برادران کی بادشاہت ختم کردیں گے، ایک لاکھ موٹر سائیکلیں لے کر اسلام آباد کیلئے نکلیں گے، میں خود قیادت کروں گا، کارکنوں کو اسلام آباد میں تحفظ دیں گے، 14 اگست کو ملک میں صحیح معنوں میں جشن منائیں گے، پاکستان میں اصل جمہوریت ابھی تک نہیں آئی، بادشاہت میں میرٹ نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے بیٹے بیرون ملک مقیم ہیں، بیرون ممالک میں موجود نواز شریف کی جائیداد کہاں سے آئی، مریم نواز کو کس میرٹ پر عوام کے اربوں روپوں کا ذمہ دار بنایا گیا، شریف خاندان کے افراد اپنی باریوں کیلئے تیار بیٹھیں ہیں، رائے ونڈ میں اربوں روپے خرچ کئے گئے، پولیس رائے ونڈ محل میں خدمات انجام دے رہی ہے، جمہوری نظام میں حکمرانوں کو خود کو احتساب کیلئے پیش کرنا ہوتاہے، شریف خاندان کے 71 کیسز نیب میں پڑے ہوئے ہیں۔ان کا فیصلہ کیوں نہیں کیا جاتا ۔ انہوں نے کہا کہ 10اگست تک دو پریس کانفرنسوں میںبتائیں گے کہ انتخابات میں دھاندلی کیسے کی گئی اور کون کون اس میں ملوث تھا۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد جانے کا مقصد ملک میں جمہوریت کا نہ ہونا ہے اور کارکنوں کو اسلام آباد میں مکمل تحفظ دیا جائے گا۔14 اگست کو ملک کے مستقبل کی جنگ ہوگی اور شریف برداران کی بادشاہت ختم کر دی جائے گی۔ملک میں جب تک حقیقی جمہوریت نہیں آئے گی ملک کے مسائل ختم نہیں ہو سکتے۔لوڈ شیڈنگ ختم نہیں ہو گی ۔ہم نے وہ پاکستان بنانا ہے جس میں سب کے لیے ایک ہی قانون ہو۔حکمرانوں کو ٹیکس کے پیسے عوام پر خرچ کرنا ہوں گے۔عوام کو یہ بتایا جائے گا کہ کس طرح عام انتخابات کے دوران عوام کے مینڈیٹ کو چوری کیا گیا۔نئے الیکشن کمیشن کے تحت انتخابات کا انعقاد کیا جائے گا۔جب تک نیا پاکستان نہیں بنا لیتے اسلام آباد سے نہیں نکلیں گے۔پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ 14 اگست کو پاکستان کے مستقبل کی جنگ ہے، ہماری جنگ بادشاہت کیخلاف اور جمہوریت کیلئے ہے، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے ہم اسلام آباد سے نہیں اٹھیں گے، دارالحکومت جانے سے پہلے منگل کو پریس کانفرنس کروں گا جس میں بتاں گا کہ دھاندلی اور انتخابات کا میچ کس طرح فکس ہوا۔انہوں نے پنجاب پولیس اور انتظامیہ کو پیغام دیا کہ اگر کسی قسم کا تشدد ہوا تو پنجاب میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، پرامن احتجاج ہمارا حق ہے، کوئی رکاوٹ نہ ڈالی جائے، اگر مجھے نظر بند کرنے کی کوشش کی گئی تو سارا پاکستان بند کردیں گے، رکاوٹ ڈالنے کا بہت برا انجام ہوگا، اسمبلی ممبران استعفیٰ دینے کیلئے تیار ہیں، میرا ایک اشارہ ہوگا سب استعفے جمع کروا دیں گے استعفے بہت معمولی چیز ہیں، میرے ساتھی جان دینے کو بھی تیار ہیں۔ عمران خان نے کہا ہے کہ 14 اگست کو اسلام آباد میں شریف خاندان کی بادشاہت ختم کرنے جا رہے ہیں۔ یہ بادشاہت اور جمہوریت کی جنگ ہے۔ نیا پاکستان بنانے تک اسلام آباد سے نہیں اٹھیں گے۔ ایسا پاکستان بنائیں گے جہاں قانون سب کیلئے برابر ہو، میں بزنس مین نہیں جو حکمرانوں سے ڈیل کر لوں گا۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں بدقسمتی سے آج تک حقیقی جمہوریت نہیں آئی۔ جمہوریت میں ملک کے سربراہ کا عوام احتساب کر سکتے ہیں۔ جمہوریت کے اندر ملک کا سربراہ عوام کو جوابدہ ہوتا ہے لیکن بادشاہت میں نہیں۔ اس بادشاہت میں شریف خاندان کا احتساب نہیں ہو سکتا۔ پاکستان میں جب تک میرٹ کا نظام نہیں آئے گا، ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ اس ملک میں جب تک حقیقی جمہوریت نہیں آئے گی عوام غریب اور یہ حکمران امیر ہوتے جائیں گے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم 14 اگست کو اسلام آباد میں شریف خاندان کی بادشاہت ختم کرنے جا رہے ہیں۔ 14 اگست ملک کے مستقبل کی جنگ ہے۔ لاہور سے ایک لاکھ موٹر سائیکل سواروں کیساتھ نکلنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ حکومت جعلی ہے جو جعلی مینڈیٹ سے اقتدار میں آئی ہے۔ دنیا کو بتا دیں گے کہ یہ حکومت غیر قانونی ہے۔ جعلی حکومت کے دن اب ختم ہو گئے ہیں۔ ہم انشا اللہ نئے الیکشن کمیشن کیساتھ پاکستان میں مڈٹرم الیکشن کروائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت میں حکمران عوام کے ایک ایک پیسے کا حساب دیتے ہیں۔ بیس سال پہلے شریف خاندان کی لندن میں کوئی جائیداد نہیں تھی۔ ان کے پاس اربوں روپے کہاں سے آئے اور انہوں نے آج تک کتنا ٹیکس ادا کیا ہےnt/ab/qa

Archives