حکومت کو کسی احتجاج یا لانگ مارچ سے کوئی خطرہ نہیں:وزیراعظم

حکومت کو کسی احتجاج یا لانگ مارچ سے کوئی خطرہ نہیں:وزیراعظم

اسلام آباد(ثناء نیوز)وزیر اعظم پاکستان میاںمحمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ان کی حکومت کو کسی احتجاج یا لانگ مارچ سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ایک انگریزی اخبار میں شائع رپورٹ اور ریڈیو پاکستان کے مطابق ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ حزب اختلاف کی بات سننے کو تیار ہیں اور آیا وہ لانگ مارچ سے پہلے یا بعد میں ان سے بات چیت کریں ان کی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے افسوس ظاہر کیا کہ بعض عناصر احتجاج کا راستہ اپناتے ہوئے تشدد اور لاقانونیت پیدا کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا تاہم عوام ان کے عزائم سے بخوبی آگاہ ہیں اور وہ انہیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔نواز شریف نے کہاکہ سیاسی مسائل مظاہروں یا مارچوں کے ذریعے نہیں بلکہ مذاکرات اور مفاہمت سے حل ہوتے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ عدلیہ اور دوسرے ادارے حزب اختلاف کی شکایات دور کرنے کے لئے آزادانہ طور پر کام کررہے ہیں اور ان پر اعتماد کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں ضرب عضب آپریشن فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا ہے اور جب پوری قوم اس آپریشن کی مکمل حمایت کررہی ہے تو حزب اختلاف کی جماعتوں کو بھی مسلح افواج اور بے گھر افراد کی حمایت کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن میں شامل لوگوں کو ملک کے وسیع تر مفاد میں مثبت اور تعمیری کردار ادا کرنا چاہیے۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت بجلی کی پیداوار میں اضافے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بجلی کا بحران حل کرنے تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔nt/ab/qa

Archives