جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہر ہ

کھوئی رٹہ(ثناء نیوز)جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہر ہ کشمیرکے مظلوم عوام فلسطینی عوا م کے ساتھ ہیںمظاہرین ہاتھوں میں کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور فلسطینی قوم کے حق میں نعرے درج تھے مظاہرین نے کھوئی رٹہ ہولی پبلک سکول چوک سے لارڈی اڈہ تک چکر لگایا لاری اڈے پرجلسے کی شکل اختیار کر لی پیپلز نیشنل پارٹی کے ضلع کوٹلی کے صدر کامریڈ طیفورنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کے مہینے میں نہتے بے گنا ہ فلسطینی بچوں اور عورتوں کو قتل کیا عید والے دن بھی اسرئیلی سامراج فلسطین پر بم برساتا رہا انھوں نے کہا کہ عالمی سامراج نے شیشان ،مصر ،کو تباہ کیا تیونس سے لے کر کشمیر تک آج خون کا بازار گرم کیا ہواہے انھوں نے کہا کہ ہم یہاں پر آج عید سے تیسرے دن اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں بہنوں،بچوںکے لیے جمع ہوئے ہیں کشمیر کے مظلوم عوام اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیںانھوں نے کہا کہ آج وہ لوگ کدھر ہیںجنہوں نے اسرئیل بنوایا تھاجنہوں نے یہ کہا کہ یہودی پوری دنیا میں پھیلے ہوئے ان کو مارنا مشکل ہے ہم ان کو جگہ دیتے ہیں فلسطین کے اندر اور ہم ان پر دھوا بولیںگے کامریڈ طیفورنے کہا کہ او آئی سی کے 52مسلمان ممالک کہاہیں آج ان کو شام کے اندر ظلم نظر نہیں آرہا ہمیں کہتے ہیں صبر کروںاب صبر سے کام نہیں چلے گا اب عوام کو باہر نکلنا ہو گا فلسطین کے عوام کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگااور جہاں پر سامراج عوام کو مارنے کے لیے بم بناتے ہیں ان فیکٹریوں کو تبا ہ کرنا ہوگا ۔پی این پی یوتھ ونگ کے سیکرٹری اطلاعات محمد فراز نے کہا کہ عید کے تیسر ے دن ہم یہاں پر فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کے لیے اگٹھے ہوئے ہیںاسرائیلی سامراج کی جارحیت کے خلا ف مسلمان ممالک کی خا موشی اس لیے ہے کہ حکمران سامراج کے آلہ کار بن چکے ہیں یہ مسلمانوں کے راہنما نہیں ہیںانھوں نے مسلمانوں کے ساتھ منافقت کی ہے ان کو ہمیشہ بیچا ہے ان کرپٹ حکمرانوں کی مافیا سے چٹکارا حاصل کرنا ہو گاجنہوں نے مسلمان ممالک کو یر غمال بنا رکھا ہے فلسطین کے غیور عوام نہ ڈرے نہ خوفزدہ ہوئے ہیں بہادر فلسطینیتن تنہا اپنی قومی آزادی کی جدوجہد کو جاری رکھے ہوئے ہیںفلسیطن کے مظلوم عوام کو ہم سلام پیش کرتے ہیں انھوں نے کہا کشمیر کے مظلوم عوام فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ۔سٹوڈنٹ راہنما فیصل راجہ نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکے مسلمان بھائیوں ہم رمضان کا پورا مہینہ روزے رکھتے ہیں اس کے بدلے میں اللہ تعالی نے ہمیں یہ عید کا دن خوشی کا دن نصیب کیا لیکن رمضان کے شروع سے ہی اسرئیل سامراج نے فلسطین کے مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیے لیکن لمحہ فکریہ یہ ہے کہ پورے عرب ممالک سمیت مسلمان ممالک کے حکمران موثر آواز نہیں اٹھا سکے کہ فلسطینیوں پر ہونے والے ظلم کا یہ سلسلہ بندکیا جاسکے ہمارا ایٹمی بھائی پاکستان کے حکمران اخباری اور میڈیا کی حد تک بیان دے رہے ہیں یہاں آزادکشمیر پر جو حکومت مسلط کی گی ہے اس کو ہی دیکھ لیں یہاں پر نہ کوئی بیان نہ کوئی ریلی اور نہ ہی یکجہتی کے لیے یہ نکلے ہو۔کامریڈ موبین نے فلسطین کے عوام لیے نظم پڑھی اور آخر پر فلسطین زندہ باد فلسطینی عوام کو سلام پیش کیا گیا ۔جموں کشمیر نیشنل لبریشن کا نفرنس کے راہنما شوکت جرال ،پہاڑی گلو کار مطلوب گورا جی کامریڈ کاکو ،عابداور دیگر نے مظاہرے میں شرکت کی ۔pr/shj/ily

Archives