مقبوضہ کشمیر ، کپوارہ میں ایل او سی پر واقع کیرن سیکٹرمیں جھڑپ میں 4 مجاہد شہید

سری نگر (کے پی آئی)مقبوضہ کشمیر سرحدی ضلع کپوارہ میں ایل او سی پر واقع کیرن سیکٹرمیں جھڑپ میں 4 مجاہد شہید ۔ واقعہ کے بعد اس پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر وسیع پیمانے پر فوج نے آپریشن شروع کردیا ہے۔ فوج کے ایک ترجمان کے مطابق ایل او سی کے نزدیک شنڈ گلی علاقے میں 7 گڈوال سے وابستہ اہلکاروں نے جنگجوو ں کے ایک گروپ کو دیکھا،جس کے بعد فوج نے انہیں ہتھیا ر ڈالنے کی پیش کش کی تاہم جنگجوو ں نے یہ پیشکش ٹھکرا دی اور فوج پر فائرنگ شروع کی جس کے بعد فوج نے بھی جوابی فائرنگ کی ۔ فوج نے2جنگجووں کو جا ں بحق کیا جبکہ یہ جھڑپ رات بھر جاری رہی۔ طرفین کے درمیان کچھ وقفے کے لئے گولیو ں کا تبادلہ رک گیا تاہم علی الصبح طرفین کے درمیان گو لیو ں کا تبادلہ دو بارہ شروع ہو۔ ترجمان نے دعوی کیا کہ صبح مزید 2 جنگجو مارے گئے اس طرح مارے گئے جنگجو و ں کی تعدا د4 تک پہنچ گئی ۔ فوج کا کہنا ہے کہ 5سے6جنگجو و ں پر ایک گروپ نے تازہ دراندازی کی جس میں 4کو ہلاک کیا گیا جبکہ مزیدجنگجوو ں کی تلاش کے لئے علاقہ کے ایک بڑے حصے کو محا صرے میں لیا گیا اور جنگلو ں کی تلاشی شروع کی گئی ہے۔ باقی جنگجوو ں کو ڈھو نڈ نکالنے کے لئے فضا ئی خد مات بھی حا صل کی گئی ہیں۔ایک پولیس آ فیسر نے دعوٰی کیا کہ مارے گئے سارے جنگجوو ں غیر ملکی ہیں اور ان کی لا شیں اگر چہ بر آ مد کئی گئیں ہیں تاہم علاقہ میں بارشو ں کے نتیجے میں ابھی تک لاشو ں کو کیرن نہیں لا یا گیا ہے۔nt/shj/qa

Archives