ہندوستان میں زمین دھنسنے سے مرنے والوں کی تعداد 70 سے تجاوز

ہندوستان میں زمین دھنسنے سے مرنے والوں کی تعداد 70 سے تجاوز

نئی دہلی(ثناء نیوز) بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں شدید بارشوں کی وجہ سے مٹی کے تودوں تلے دب کر مرنے والوں کی تعداد 70سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اب تک سینکڑوں کی تعداد میں ملبے تلے دبے ہو ئے ہیں ۔ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں شدید بارشوں کی وجہ سے مٹی کے تودوں تلے دب کر مرنے والوں کی تعداد 70سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اب تک سینکڑوں کی تعداد میں ملبے تلے دبے ہو ئے ہیں انہیں نکالنے کی بھر پور کو ششیں کی جا رہی ہیں سرکاری حکام کے مطابق سب سے زیادہ تباہی شہر پونا کے نزدیک مالن نام کی بستی میں ہوئی جہاں بدھ کے روز دھنسنے کی وجہ سے پچاس گھر تباہ ہو گئے تھے۔ آٹھ افراد کو ملبے تلے سے زندہ نکال لیا گیا تھا۔ امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ خطے میں تقریبا” ایک سو اہلکار امدادی کام میں مصروف ہیں۔ دوسری طرف خطے میں اس سے پہلے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ بھی پہنچے تھے۔ انہوں نے مرنے والوں کے لواحقین سے تعزیت کی۔ ریاست کے وزیر اعلٰی کے دفتر نے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔MA/SHJ/ILY

Archives