بھارتی میڈیا، فوج کو پاکستان دشمنی پر متوجہ کرنے میں مصروف

نئی دہلی(ثناء نیوز) بھارتی میڈیا، فوج کو پاکستان دشمنی پر متوجہ کرنے میں مصروف ہے ،نئے فوجی سربراہ جنرل دلبیر سنگھ سوہاگ کے بیان کو مروڑ تروڑ کر پاکستان کے خلاف دھمکی بنادیا۔بھارت کے نئے فوجی سربراہ جنرل دلبیر سنگھ سوہاگ اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد رسمی خطاب کرکے ڈائس سے واپس پلٹ رہے تھے۔دفاعی تیاریوں اور اپنے سپاہیوں کی فلاح و بہبود کو ترجیح دینے کے بارے میں ان کے نپے تلے تبصرے سے ٹی وی کیمرے مطمئن نہیں تھے۔میڈیا کی جانب کیے جانے والے جذباتی سوالات کی بوچھاڑ نے انہیں گھیرلیا تھا، یہان تک کہ انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریوں کو اچھی طرح دیکھنے کے بعد میڈیا کا سامنا کریں گے۔مستقبل میں پاکستانیوں کی جانب سے ایک سپاہی کے سرقلم کیے جانے پر فوجی سربراہ کا ردعمل کس طرح کا ہوگا؟اس سوال کا جواب دو قسطوں میں نکالا گیا تھا۔ پہلا یہ کہ جنرل دلبیر سنگھ جاتے جاتے پلٹ کر واپس آگئے، چل کر مائیک تک گئے، اور کہا کہ ہندوستان کا ردعمل کہیں زیادہ مناسب ہوگا۔لیکن سوالات کی بوچھاڑ جاری تھی۔ جنرل نے مزید کہا کہ یہ ردعمل فوری اور شدید ہوگا، یہ کہہ کر انہوں نے عملی طور ہجوم کے جوش کا ساتھ دیا۔اگلے دن بھارتی اخبارات کی سرخیاں چیخ چیخ کر کہہ رہی تھیں کہ فوجی سربراہ نے پاکستان کو خبردار کیا ہے کہ گزشتہ سال ایک سپاہی کے سرقلم کرنے جیسی کسی بھی جارحیت کا جواب کہیں زیادہ مناسب، شدید اور فوری ہوگا۔ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنرل دلبیر سنگھ کا کہنا ہے کہ وہ تیرہ لاکھ کی مضبوط فوج کی اثرانداز ہونے کی صلاحیت کو ترجیح دیں گے۔انہوں نے کہا کہ میری توجہ اپنے سپاہیوں کی تیاریوں اور ہندوستانی فوج کی اثرانداز ہونے کی صلاحیت میں اضافے پر ہوگی۔ میں اپنے سپاہیوں کی حوصلہ افزائی، ان کے آرام و سکون، مسابقتی تربیت اور جدید ہتھیاروں اور سازوسامان کی فراہمی کو یقینی بناں گا۔nt/shj/qa

Archives