ملتان؛ گیسٹرو کی وبا بے قابو ،مزید 97مریض ہسپتال پہنچ گئے

ملتان(ثناء نیوز)ملتان میں گیسٹرو کی وبا بے قابو ،مزید ستانوے مریض ہسپتال داخل، سرکاری ہسپتالوں میں گیسٹرو کے مریضوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں گیسٹرو کی وبا بے قابو ہو گئی ہے اور اس دورا ن مزید ستانوے مریض ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے جبکہ شہر کے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں گیسٹرو کے مریضوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ ۔ نشتر ہسپتال ،چلڈرن کمپلیکس اور سول ہسپتال میں گیسٹرو سے متاثرہ 173 مریض لائے گئے جن میں سے 97 کو تشویشناک حالت کے باعث داخل کرلیا گیا ۔ چھہتر مریضوں کو طبی امداد کے بعد گھر بھجوادیا گیا ہے۔nt/md/shj/qa

Archives