جڑواں شہروں میں ڈنگی کا حملہ اگست سے اکتوبر تک ہوسکتا ہے، طبی ماہرین

اسلام آباد(ثناء نیوز) طبی ما ہرین کے مطابق کہ حالیہ بارشوں کے باعث ڈنگی کا حملہ اگست سے اکتوبر تک ہوسکتا ہے جس کے لئے انتظامیہ کو احتیاطی تدابیر اختیار کر نا ہو نگی ۔ڈاکٹروں کے مطابق ڈنگی وائرس کا دورانہ رواں ماہ اگست سے شروع ہوکراکتوبر کے آکر تک ہو سکتا ہے لہذا ان تین ماہ کے دوران ڈنگی کا سبب بننے والے جگہوں کے خاتمے کے ساتھ ساتھ اسپتالوں میں ہرطرح کے ہنگامی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ،طبی ماہرین کے مطابق ڈنگی مچھرکا حملہ اگست سے اکتوبر تک ہو سکتا ہے جس کے لیے اسکول جانے والے بچوں سمیت بڑوں کے لیے حفاطتی تدابیر انتہائی ضروری ہیں اس کے ساتھ ساتھ بارشوں کے موسم میں گھروں کے قریب پانی اکٹھا ہونے کے عمل کو روکنا بھی ضروری ہے تاکہ صاف پانی پر ڈنگی مچھر کی افزائش ممکن نہ ہوسکے۔ ماہرین کے مطابق حالیہ بارشوں سے جڑواں شہروں میں ڈینگی کا خطرہ بڑھ گیا ہے ۔ma/shj/ily

Archives