تربیتی کیمپ کے دوران کھلاڑیوں نے حیرت انگیز محنت کی ہے، وقار یونس

تربیتی کیمپ کے دوران کھلاڑیوں نے حیرت انگیز محنت کی ہے، وقار یونس

کراچی(ثناء نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کے دوران کھلاڑیوں نے حیرت انگیز محنت کی ہے جس سے وہ بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں، ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کیمپ میں کھلاڑیوں کا رسپانس بہت اچھا رہا ہے، جس میں فٹنس کو اولین ترجیح دی گئی، وقار یونس نے کہا کہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولنگ اٹیک کے کمزور ہونے کا تاثر درست نہیں، کھلاڑیوں میں تجربہ کی کمی ہے ٹیلنٹ کی نہیں، انہوں نے امید ظاہر کی کہ سیریز کا نتیجہ پاکستان کے حق میں بہتر ہو گا، قومی کرکٹ ٹیم دورہ سری لنکا کیلئے 2 اگست کو کراچی سے کولمبو روانہ ہو گی۔ سری لنکا جانے والے کھلاڑیوں میں کپتان مصباح الحق، احمد شہزاد، خرم منظور، شان مسعود، اظہر علی، یونس خان، اسد شفیق، عمر اکمل، وکٹ کیپر سرفراز احمد، سعید اجمل، عبد الرحمان، محمد طلحہ، جنید خان، راحت علی اور وہاب ریاض شامل ہیں۔ پاکستان ٹیم سری لنکا کے خلاف اگست میں 2 ٹیسٹ میچوں اور 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 6 اگست کو گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ سے ہو گا۔ دوسرا ٹیسٹ میچ 14 اگست کو سنہالیز اسپورٹس کلب گرانڈ کولمبو میں ہو گا جبکہ ون ڈے سیریز کے تین میچز 23 ,27 اور 30 اگست کو کھیلے جائیں گے۔shj/ILY

Archives