ویرات کوہلی دورہ انگلینڈ کے دوران مکمل ناکام

ساؤتھ ہمپٹن(ثناء نیوز) بھارت کے ٹاپ بیٹسمین ویرات کوہلی دورہ انگلینڈ میں مکمل ناکام رہے اب تک تین ٹیسٹ میچز میں صرف 16 رنز کی اوسط سے 101 رنز اسکور کر سکے ہیں۔ وہ تیسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں صرف دو رنز بنا سکے۔ صاف ظاہر ہو رہا ہے کہ انگلش ٹیم انتظامیہ نے ان کی کمزوریوں کو بھانپ لیا ہے اور بولرز ان سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ تاہم میچ میں شکست کے بعد انہوں نے میڈیا سے بات چیت میں تسلیم کیا ہے کہ وہ بیٹنگ میں غلطیاں کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ گذشتہ دورہ آسٹریلیا میں بھی میرے ساتھ یہی مسئلہ تھا، آف اسٹمپ سے باہر جاتی ہوئی گیندوں سے چھیڑ خانی مہنگی پڑ رہی ہے۔ ایسا سب کے ساتھ ہوتا ہے، ٹاپ کوالٹی بولنگ کے خلاف کوئی بھی کھلاڑی ہر وقت پرفیکٹ کھیل نہیں پیش کر سکتا۔ ویسے بھی اعلی درجے کی کرکٹ میں آپ کو عمدہ کارکردگی دکھانے کے لیے صبر اور قسمت کا ساتھ بھی درکار ہوتا ہے۔ بہر حال میں اپنی کمزوریوں پر سخت محنت کر رہا ہوں۔shj/ILY

Archives