نیویارک میں ننھے منے ڈائپر پہنے بچوں کادلچسپ مقابلہ

نیویارک (ثناء نیوز) امریکا کے شہر نیویارک میں کرالنگ کرنے والے بچوں کا مقابلہ ہوا، والدین نے خوب لطف اٹھایا۔ ایک سالہ لیام بازی لے گیا۔نیویارک میں ننھے منے بچوں کا سالانہ مقابلہ دوڑ منعقد ہوا تو والدین بچوں کو تیار کر کے لے آئے مگر زبان سے سمجھانا تو ممکن نہ تھا، کوئی بچہ سمجھا اور کوئی نہ سمجھا کہ کب گھٹنوں گھٹنوں دوڑ لگا کر سب سے آگے نکلنا ہے۔مگر بارہ ماہ کا لی ایم سب سے ہوشیار نکلا، ایک دو تین کے ساتھ ایسا دوڑا کہ کسی کو ہلنے کا موقع بھی نہ ملا،ہیرولڈ کے والد کا کہنا تھا کہ گھر میں خوب تیاری کرکے آئے تھے۔shj/ILY

Archives