سٹی اوپن ٹینس ، رچرڈ گیسکیٹ اور مائلوس رونیک سیمی فائنل میں

پیرس(ثناء نیوز)فرانس کے رچرڈ گیسکیٹ اور مائلوس رونیک نے سٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ۔ واشنگٹن ڈی سی میں جاری اے ٹی پی ایونٹ کے کوارٹر فائنلز میں دلچسپ مقابلے ہوئے ۔ فرانس کے سٹار کھلاڑی رچرڈ گیسکیٹ نے شاندار جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جاپانی حریف کی نیشیکوری کو شکست دی ۔ فرانسیسی سٹار نے سٹریٹ سیٹس میں چھ ایک اور چھ چار سے کامیابی حاصل کر کے سیمی فائنل میں سیٹ پکی کی ۔ ایک اور کوارٹر فائنل میں کینیڈا کے مائلوس رونیک نے امریکہ کے سٹیو جانسن کو زیر کیا ۔ پہلے سیٹ میں کینیڈین کھلاڑی نے سخت مقابلہ کرتے ہوئے سات چھ سے کامیابی حاصل کی ، امریکی حریف کے خلاف اسی کارکردگی کو جاری رکھتے ہوئے رونیک نے دوسرا سیٹ بھی چھ دو سے اپنے نام کیا ۔ امریکہ کے ڈونلڈ ینگ نے جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن کو اپ سیٹ شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔shj/ILY

Archives