بنگلہ دیش میں ٹریفک حادثہ، 16 افراد ہلاک،57 زخمی

ڈھاکہ(ثناء نیوز)بنگلہ دیش میں ایک بس اور ریل گاڑی کے تصادم کے نتیجے میں کم از کم 16 افراد ہلاک اور 57 زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ واقعہ جمعے کی صبح اس وقت پیش آیا، جب ایک شادی کی تقریب سے مہمان ایک بس میں سوار ہو کر جا رہے تھے کہ سمانتا ایکسپریس نامی ریل گاڑی سے بس کا ٹکرا ہو گیا۔ حادثہ بنگلہ دیش کی مغربی سرحد کے قریب بارو بازار نامی شہر میں پیش آیا۔ ریلوے پولیس کے مطابق کراسنگ کے نگران گارڈ کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے کئی کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔shj/ILY

Archives