افغانستان میں صدارتی انتخابات کے حتمی نتائج کا پچیس اگست تک اعلان کیا جائے گا

کابل(ثناء نیوز)افغانستان میں صدارتی انتخابات کے حتمی نتائج کا پچیس اگست تک اعلان کیا جائے گا۔ غیرملکی نیوز ایجنسی نے صدارتی انتظامیہ کے ذرائع کے حوالے بتایا ہے کہ افغانستان میں صدارتی انتخابات کے حتمی نتائج کا پچیس اگست تک اعلان کیا جائے گایاد رہے کہ سات جولائی کو ووٹنگ کے ابتدائی نتائج کا اعلان کیا گیا تھا جن کے مطابق اشرف غنی احمد زئی انتخابات جیت گئے۔ تاہم دوسرے صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ نے وسیع پیمانے پر دھاندلیوں کے بارے میں کہا تھا۔ حتمی نتائج کا اعلان چوبیس جولائی کو متوقع ہیں۔صدارتی انتخابات کا پہلا دور ماہ اپریل میں ہوا تھا لیکن کسی امیدوار کو فتح حاصل نہیں ہوئی تھی، تب عبداللہ عبداللہ کو 44،9 فی صد ووٹ حاصل ہوئے اور اشرف غنی احمد زئی کو 31،5 فی صد ووٹ۔ماہ جولائی کے آخر میں ووٹنگ کے دوسرے دور میں دئے گئے 8،1 ملین ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل امیدواروں کے درمیان اختلافات کے باعث روک دیا گیا تھا۔shj/ily

Archives