لاہور سمیت پنجاب بھر میں گیسٹرو کی وبا نے خطرناک صورتحال اختیار کرلی

لاہور (ثناء نیوز) لاہور سمیت پنجاب بھر میں گیسٹرو کی وبا نے خطرناک صورتحال اختیار کرلی،چوبیس گھنٹوں میں مزید ایک ہزار سات سو افراد میں مرض کی تشخیص ہوگئی۔ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق عید کی چھٹیوں میں کھانے پینے میں بے احتیاطی سے گیسٹرو کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے،جس کے باعث سرکاری ہسپتالوں میں بستروں کی کمی کا سامنا ہے،چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں گیسٹرو کے ایک ہزار سات سو تریسٹھ افراد میں مرض کی تشخیص ہوئی جبکہ یکم جولائی سے اب تک متاثرہ افراد کی تعداد تینتیس ہزار نوسو بیاسی تک پہنچ گئی ہے،سرکاری و نجی ہسپتالوں میں گیسٹرو کے ایک سو سات مریض زیرعلاج ہیں جبکہ ایک ہزار آٹھ سو افراد صحت یاب ہوکر گھروں کو جاچکے ہیں۔shj/ily

Archives