بھارتی قومی فضائی کمپنی ائیر انڈیا کا عملہ سونے کی سمگلنگ میں ملوث

نئی دہلی(ثناء نیوز) بھارت کی قومی ائیر لائن کا عملہ سونے کی سمگلنگ میں ملوث پایا گیا ہے۔سول ایوی ایشن کے جونئیر وزیر جی ایم سدھیش ورا نے بتایا کہ گزشتہ تین سالوں میں ائیر انڈیا عملے کے سمگلنگ میں ملوث ہونے کے تیرہ کیس سامنے آئے۔سدھیش وارا نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ ائیر انڈیا کے ملازموں کے خلاف انضباطی کارروائی کی جا رہی ہے۔انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ان کیسوں میں کتنی تعداد میں سونے کی سمگلنگ ہوئی ۔سرکاری اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ گزشتہ سال سمگل ہونے والا صرف 2.34 ٹن سونا ہی واپس ملا تھا۔خیال رہے کہ چین کے بعد سونے کے سب سے بڑے خریدار انڈیا نے ریکارڈ دس فیصد امپورٹ ڈیوٹی عائد کرتے ہوئے سونے کی کل برآمداد کے پانچویں حصے کی درآمد کو لازمی قرار دیا تھا تاکہ تجارتی خصارے کو کم کیا جا سکے۔تاہم ان اقدامات کی وجہ سے سونے کی بھاری سمگلنگ بڑھی ہے۔ادھر، سونے کی عالمی کونسل کے اندازوں کے مطابق انڈیا میں250-200 ٹن سونا غیر قانونی طور پر آتا ہے۔SHJ/ILY

Archives