بھارت:لینڈ سلائیڈنگ اور دیگر حادثات میں 34 افراد ہلاک

نئی دہلی(ثناء نیوز) بھارتی کی مختلف ریاستوں میں موسلادھار بارش،لینڈ سلائیڈنگ کے اور دیگر حادثات کے نتیجے میں چونتیس افراد ہلاک ہوگئے۔بھارتی شہر پونے کے قریب مٹی کے تودے تلے دبے گاوں سے لاشیں نکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک پچیس لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ آٹھ افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔۔حکام کے مطابق ایک سو پچاس افراد تاحال پھسنے ہوئے ہیں۔دوسری جانب ریاست اتر کھنڈ میں موسلادھار بارشوں کے بعد دریا اور جھیلیں ابل پڑیں۔ضلع تہاڑی میں کئی قصبے اور دیہات زیر آب آگئے۔مختلف حادثات میں چار افراد ہلاک ہوئے۔ادھر مقبوضہ کشمیر کے ضلع ادھم پور میں مسافر بس بے قابو ہو کر دریا میں جاگری،حادثے میں پانچ افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔shj/ily

Archives