کراچی: سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 29ہو گئی

کراچی: سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 29ہو گئی

کراچی(ثناء نیوز) کراچی میں بدھ کے روز کلفٹن کے ساحل پر 29 افراد سمندر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ہیں۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ اب بھی متعدد افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ امدادی اور تلاش کی کارروائیوں میں بحریہ کے ہیلی کاپٹر بھی حصہ لے رہے ہیں۔ یہ واقعہ کلفٹن کے علاقے میں سی ویو کے ساحل کے قریب پیش آیا ہے، جہاں مزید سات افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔سینیئر پولیس افسر عبادت نثار نے بتایا کہ بدھ کی شام پولیس نے ساحل سے تین لاشیں برآمد کیں جس کے بعد تلاش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا۔ ساحل پر موجود پک نک منانے والے افراد کے مطابق ڈوبنے والوں کی تعداد ہمارے خدشات سے کہیں زیادہ ہے۔ لوگوں نے ہمیں اپنے دوستوں اور رشتے داروں کے بارے میں بتایا جو سمندر میں تیرنے گئے تھے لیکن ڈوب گئے۔ساحل پر کئی ایمبولنسیں کھڑی ہوئی ہیں اور وہاں لاپتہ ہونے والے افراد کے رشتے دار جمع ہیں۔ان ہلاکتوں کے باوجود جمعرات کو بھی سینکڑوں لوگ ساحل پہنچے جہاںسمندر میں تیرنے کی اجازت نہ ملنے پر ان کی پولیس سے جھڑپیں ہوئیں۔ ایک پولیس اہلکار فہد علی نے بتایا کہ یہ لوگ اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں کہ ہم لاشیں نکال رہے ہیں اور پھر بھی یہ ہم سے لڑ رہے ہیں کہ وہ سمندر میں جا کر تیرنا چاہتے ہیں۔ یہ بیوقوفی کی انتہا ہے۔کراچی میں عید کے دوسرے روز ہزاروں افراد اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ سمندر کے ساحل پر سیر و تفریح کے لیے آئے تھے۔یہ ہلاکتیں اس کے باوجود پیش آئیں کہ شہر کی انتظامیہ نے سمندری لہروں میں طغیانی کے باعث ساحل پر سیکشن 144 کے تحت پانی میں اترنے یا تیراکی کرنے پر پابندی لگا رکھی تھی۔اس کے علاوہ کراچی کے کمشنر نے لوگوں سے اپیل کی تھی کہ وہ سمندر میں نہ اتریں کیونکہ لہروں میں شدت کی وجہ سے لوگوں کی جانوں کو خطرہ ہو سکتا ہے۔پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹرز نے ایک ایک کرکے گہرے سمندر سے لاشیں نکالیں اور ایدھی رضاکاروں کے ذریعے اسپتالوں کو منتقل کردیا گیا۔ گزشتہ روز کراچی کے سمندر میں ڈوب کر کئی افراد جان بحق ہوگئے ، جن میں ایک ہی خاندادن کے تین افراد بھی شامل تھے۔ انتظامیہ کی جانب سے ساحل پر دفعہ ایک سو چوالیس پر سختی سے عمل درآمد کرانے کا حکم بھی دیا گیا ہے ساحل پر عوام کے رش کی وجہ سے ریکسیو ٹیموں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ریکسیو ٹیموں نے پولیس نفری طلب کرلی۔کراچی کے ساحل پر ہونے والے سانحے پر ریسکیو ٹیموں سمیت نیوی کی ٹیم بھی لاشیں نکالنے میں تیزی سے کام کررہی ہے۔ ساحل پر لا شیں دیکھنے والے عوام کی بری تعداد نے ریکسیو آپریشن میں مشکلات کھڑی کردی ہیں ۔ریسکیو اہلکار کا کہنا ہے کہ نیو ی کی ٹیم ہیلی کاپٹر سے سمندر سے لاشی نکال کر لاتی ہے تو عوام کی بڑی تعداد دیکھے دوڑتی ہے ، جس سے آپریشن کے عمل میں مشکلات پیدا ہورہی ہیں ۔ریسکیو اہلکار کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر اترنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ریکسیو اہلکار کا کہنا ہے کہ ہلی کاپٹری اترنے میں مشکلات کے سبب عوام کو ہٹانے کے لئے مقامی تھانے سے پولیس نفری طلب کرلی ۔ریسکیو ٹیموں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ساحل سے دور رہیں۔shj/ily

Archives