102 لاشیں نکالی جا چکی ہیں کوئی لاش سلامت نہیں ملی ۔ ۔ ۔ ندیم احمد

اسلام آباد(ثناء نیوز ) نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کے چیئر مین جنرل (ر) ندیم احمد نے کہا ہے کہ 102 لاشیں نکالی جا چکی ہیں کوئی لاش سلامت نہیں ملی ۔ لاشوں کے 102 بیگ ہیں جن میں 102 سے زیادہ لاشیں بھی ہو سکتی ہیں ۔ حادثے کا شکار ہونے والے جہاز کا بلیک باکس تلاش کیا جا رہا ہے حادثے کے آدھے گھنٹے بعد جائے حادثہ پر پہنچ گئے تھے ۔انھوں نے کہا کہ ہماری پہلی ترجیح یہ تھی کہ کوئی زندہ اگر موجود ہو تو اس کو تلاش کیا جائے ۔سرچ کرنے کے بعد کوئی زندہ شخص نہیں ملا جس کے بعد لاشوں کو نکالنے کا کام شروع کیا اور ریسکیو والوں نے بہت اچھاکام کیا اور لاشوں کو نکالا جن کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے منتقل کیا گیا ہے ۔16 لاشوں کو پمز منتقل کیا گیا ہے اور نو بیگ دامن کوہ کے ہیلی پیڈ پر اتارے گئے ہیں اس وقت تک 102 لاشیں نکالی جا چکی ہیں ۔ پمز میں پہنچنے کے بعد ہی لاشوں کی شناخت ہو سکے گی ۔ جائے حادثہ پر فائر بریگیڈ کا پہنچنا تو دور کی بات وہاں آدمیوں کا پہنچ جانا ہی بڑی بات ہے ۔ ندیم احمد نے کہا کہ اعلیٰ حکام سے مشاورت کے بعد ہی تمام افراد کے جاںبحق ہونے کی تصدیق ہو گی ۔ انھوں نے کہا کہ مغرب تک تو آپریشن جاری رہے گا اور اس کے بعد بھی لاشوں کو نکالنے کا سسٹم بنا لیا گیا ہے لاشوں کو ایمبولینسوں کے ذریعے منتقل کیا جائے گا اوررات کو بھی ریسکیو کا کام جاری رہے گا۔

Post a comment

Archives