پشاورمیں مچھروں کی بھرمار سے شہری عاجز آگئے

پشاور(ثناء نیوز)پشاورمیں مچھروں کی بھرمار سے شہری عاجز آگئے ۔اندرون شہری علاقے ہشت نگری،لاہوری،کریم پورہ،گاڑی خانہ،گھنٹہ گھر سمیت بیشتر علاقوں میں عرصہ دراز سے مچھر مار سپرے نہیں کیاگیا جس کی وجہ سے مذکورہ علاقے مچھروں کی آماجگاہ بن چکے ہیں اور زہریلے مچھروں کے کاٹنے سے لوگ ملیریا جیسے موذی مرض میں مبتلا ہو کر ہسپتالوں کا رخ کر رہے ہیں ۔شدید گرمی میں بھی مچھروں سے بچنے کیلئے لوگ گھروں کی کھڑکیاں بند رکھنے پر مجبور ہیں جبکہ بازار سے مہنگے داموں مچھروں سے بچاؤ کے سپرے اور لوشن خرید رہے ہیں ۔شہریوں نے ضلعی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر شہر ی علاقوں میں مچھر مار سپرے کرایا جائے ۔

Archives