فوجی فرٹیلائیزر کی جانب سے الشفاء آئی ہسپتال کو تیس لاکھروپے کا عطیہ

راولپنڈی(ثناء نیوز) فوجی فرٹیلائیزر کمپنی (ایف ایف سی)نے الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال کو تیس لاکھ روپے کا عطیہ دیا ہے جس میں سے بیس لاکھ جدیدطبی سازوسامان کی خریداری اور دس لاکھ سکول جانے والے بچوں کے لئے فری آئی کیمپس لگانے پر خرچ کئے جائینگے۔ اس سلسلہ میں ایف ایف سی کے ایک وفد نے برگیڈئیر منور حیات خان نیازی کی قیادت میں ہسپتال کا دورہ کیا اور ٹرسٹ کے صدر جنرل حامد جاوید سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وفد کو بتایا گیا کہ بچوں کی سماعت و بصارت کے مسائل کی بروقت تثخیص اور علاج پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے کیونکہ ان دونوں میں سے کسی ایک میں معمولی سا فرق بھی بچوں کے سیکھنے کے عمل کو متاثر کر سکتا ہے۔ اس سلسلہ میں دور افتادہ علاقوں پر خصوصی فوکس کیا جا رہا ہے جہاں کے لوگ دوری اور غربت کی وجہ سے علاج معالجہ کی معیاری سہولیات سے محروم ہیں۔جنرل حامد جاویدنے مزید بتایا کہ امسال 75ہزار کے بجائے ڈیڑھ لاکھ افراد کی آنکھوں کے معائنہ کا ٹارگٹ رکھا گیا ہے۔اس موقع پر ایف ایف سی کے وفد نے الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال کی خدمات کی تعریف کی اور مستقبل میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔SHJ/MI

Archives