بھارتی ریاست مہارا شٹر میں کانگرس کے سابق رکن اسمبلی کنجیر کو اپنی ہی پارٹی کے ارکان نے مار مار کر ادھ موا کر دیا

پونا(ثناء نیوز)بھارتی ریاست مہارا شٹر کے سابق رکن اسمبلی کو اپنی پارٹی کانگرس کے ارکان نے مار مار کر ادھ موا کر دیا ۔ یہ واقعہ بھارتی شہر پونا میں پیش آیا جہاں ڈسٹرکٹ کانگرس کمیٹی کے نائب صدر کا انتخاب ہونا تھا ۔ اجلاس کے دوران کانگرس پارٹی کے ارکان میں تکرار ہو گیا۔ اس موقعپر دسٹرکٹ کونسل کے سابق صدر دیوی داس پنسالی اورسابق رکن اسمبلی کنجیر کے حامی دست و گریباں ہو گئے اور دیوی داس پنسالی کے حامیوں نے موقعہ پا کر سابق رکن اسمبلی کنجیر کو کرسیاں مار کر ادھ موا کر دیا

Post a comment

Archives