پاکستان میں مائع ڈیری مصنوعات کی طلب میں اضافہ ہورہا ہے،ڈیری انڈیکس

کراچی (ثناء نیوز) ڈیری انڈیکس کا تازہ شمارہ2 سال میں شائع ہونیوالا ایک نیوزلیٹرجس میں عالمی ڈیری انڈسٹری سے متعلق دنیا بھر کے حقائق ، شماریات اور رجحانات شامل ہوتے ہیں،نے پیش گوئی کی ہے کہ آبادیاتی تبدیلی سے پاکستان میں مائع ڈیری مصنوعات کی طلب میں اضافہ ہورہا ہے۔ان آبادیاتی تبدیلیوں میں شہری آبادی میں اضافہ ، زیادہ تعلیم یافتہ اور پرتکلف صارفین ، ایک ابھرتی ہوئی درمیانہ کلاس اور نوجوان صارفین کا ایک بڑا گروپ شامل ہیں ۔2009سے 2012 تک ڈبوں میں بند ایل پی ڈی کی کھپت میں 19فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 2009میں LPDکی کھپت 18.9بلین لٹرز تک جا پہنچی ، جس سے پاکستان دنیا بھر میں بھارت ، چین، اور امریکہ کے بعد چوتھا بڑاایل پی ڈی کنزیومر بن چکا ہے۔ ٹیٹرا پیک کی شائع ہونیوالا ڈیری انڈیکس کمپنی کے وسیع اعدادوشمار(کمپاس)اور دنیا بھر کی 150سے زائد مارکیٹوں کے کھپت کے طریقوں اور رجحانات کے تجزیے کے بے جوڑ تجربات پر مبنی ہے۔ٹیٹرا پیک پاکستان کے سی ای او اظہر علی سید نے کہاکہ پاکستان کی آبادی میں سالانہ 1.6فیصد اضافے اورکل ایل پی ڈی کھپت میں آنیوالے سالوں میں مزید اضافہ کی پیش گوئی کی گئی ہے، جس سے پاکستان کی ڈیری انڈسٹری مستحکم رہنے کی توقع ہے

Post a comment

Archives