وزیر اعظم آزاد کشمیر کے عہدے کے لیے سردارعتیق احمد نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے

مظفر آباد (ثناء نیوز ) وزیر اعظم آزاد کشمیر کے عہدے کے لیے سردار عتیق احمد خان کے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے جبکہ دوسری جانب راجہ فاروق حیدر کے گروپ نے صدر ریاست کی جانبداری کی وجہ سے احتجاجاً کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے لیکن کل ( جمعرات کو ) وزیر اعظم کے عہدے کے لیے ایک امیدوار بھی ہونے کی صورت میں پولنگ ہوگی ۔ راجہ فاروق حیدر گروپ کی طرف سے وزیر اعظم کے انتخابات روکنے کے لیے عدالت سے حکم امتناعی حاصل کرنے کی کوشش ہوگی اگر عدالت کی طرف سے حکم امتناعی نہ مل سکا تو سردار عتیق احمدخان وزیر اعظم منتخب ہوں گے اوراس طرح 29 جولائی کو یکطرفہ پولنگ ہوگی

Post a comment

Archives