کامن ویلتھ گیمز کی تیاریاں ۔ قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ 12 اگست سے ایبٹ آباد میں شروع ہوگا

لاہور(ثناء نیوز ) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کامن ویلتھ گیمز کی تیاری کے لئے سینئر قومی ٹیم کے تربیتی کیمپس کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ پہلے مرحلے میں قومی ٹیم کا کیمپ بارہ سے چھبیس اگست تک ایبٹ آباد میں لگایا جائے گا۔ دوسرے مرحلے میں کیمپ یکم سے بیس ستمبر تک ہالینڈ میں ہوگا۔اس کیمپ کے دوران قومی ٹیم پولینڈ اور بلجیئم کے خلاف دو دو جبکہ جرمنی اور ہالینڈ کے کلبز کے خلاف ایک ایک میچ کھیلے گی۔ پی ایچ ایف کے مطابق انہوں نے بتایا کہ قومی ٹیم ہالینڈ سے وطن واپس آ کر انتیس ستمبر کو بھارت جائے گی جہاں تین اکتوبر سے شروع ہونے والی کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کرے گی۔ کامن ویلتھ گیمز کے بعد کھلاڑیوں کو ایک ہفتے کا آرام دیا جائے گا جس کے بعد چین میں ہونے والی ایشین گیمز کی تیاری کیلئے چوبیس اکتوبر سے لاہور میں تربیتی کیمپ کا آغاز ہو گا۔

Post a comment

Archives