بنگلہ دیش کی عدالت نے 1971 ء کے جنگی جرائم کے الزام میں جماعت اسلامی کے 4 راہنماؤں کے وارنٹس گرفتاری جاری کر دئیے

ڈھاکہ (ثناء نیوز ) بنگلہ دیش کے جنگی جرائم ٹربیونل نے پاکستان کے خلاف جدوجہد آزادی کے دوران جنگی جرائم کے الزام میں جماعت اسلامی کے 4 سینئر راہنماؤں کے وارنٹس گرفتاری جاری کر دئیے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلہ دیش کی عوام نے 1971 ء میں شیخ مجیب الرحمان کی سربراہی میں پاکستان سے آزادی کے لیے جدوجہد کی تھی جس میں ہزاروں لوگ ظلم و ستم کا شکار ہوئے جس کی تحقیقات کے لیے جنگی جرائم کی خصوصی عدالت تشکیل دی گئی جس کی پہلی سماعت پیر کو ہوئی جس میں عدالت نے جماعت اسلامی کے 4 سینئر راہنماوں کے 1971 کے جنگی جرائم کے الزام میں وارنٹس گرفتاری جاری کر دئیے ۔ مقدمے کی اگلی سماعت 2 اگست کو ہوگی ۔ واضح رہے کہ اس جنگ میں 3 ملین لوگوں کی ہلاکتیں واقع ہوئیں حکومت کا مقصد ہے کہ جو لوگ ان جرائم میں ملوث تھے ان پر مقدمہ چلایاجائے

Post a comment

Archives