خورشید کی جگہ تاریکی نےلے لی….!!

خورشید کی جگہ تاریکی نےلے لی….!!

شکیل ترابی

خورشید صاحب کی برسی کے موقع پرآج بھاجی(دادا)عبدالکریم بہت یاد آۓ، میں چھ یاسات سال کا تھا بھاجی جی نےاپنی بیٹھک(ڈراۂنگ روم)کے باہر لالٹین (بریشن لیگ کا انتخابی نشان)لٹکاۂی ہوۂی تھی۔لوگ بیٹھک میں جمع تھےخورشید صاحب نےخطاب میں کیا کہاتھایاد نہیں ،یقیننااپنی صدارتی مہم کےلۓ کچھ کہاہوگا۔ خورشید صاحب بلا شبہ روشنی کامنار تھے۔اجلے کردار کےماک ،اسی لۓ شفاف کردار کےانسان قاہداعظم نےاپناپراۂیویٹ سیکریٹری بنایاتھا۔ آزاد کشمیر کامقتدر طبقہ ہو یا حزب اختلاف آپ جیسا کوۂی نہ تھا نہ ہے۔ جۓتو شان سےاور مرےتو بھی ایک نرالی مثال چھوڑ گۓ،عام بس میں سوارتھے،حادثہ پیش آیااور اپنےرب سےجاملے۔رنے کےبعد جیب سے ٣٧یا ۵٧ روپے نکلے۔آپکو جو خراج پیش کرتےہیں ان کی اکثریت جھوٹوں پر مشتمل ہے

، بیش قیمت گاڑیوں پر سوار حکمران ہوں یاحزب اختلاف کےراہنما(درحقیقت راہزن) ذکوۃ ،یتیموں کےمال ،جہاد جیسامقدس فنڈ اوردیگر اہم امانتیں ہڑپ کر جانےوالے، خورشید صاحب کہاں سےلاوں آپ جیسالعل؟ آپ چلےگےہم تاریکیوں میں گرگۓ، الله توہمیں بہروپیوں سےنجات دلا آزاد کشمیر میں بھی کوۂی سیدعلی گیلانی جیساصاحب کردار دے،الله ہمیں آزادی سےہمکنار کر دے۔

Archives